0

کورونا وبا کے دوران بھی دوست ممالک امریکی پابندیوں پر خاموش تماشائی بنے رہے، ایران


تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی کسی دوست ملک نے امریکی پابندیاں ختم کروانے کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اقتصادی پابندیوں پر امریکا پر سخت کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی ان پابندیوں کو نرم نہ کرکے امریکا نے ثابت کردیا کہ اسے انسانیت کا پاس بھی نہیں۔ امریکا کو عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت کو مدنظر رکھنا چاہیئے تھا۔صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کی مخالفت نہ کرنے پر دیگر عالمی قوتوں اور دوست ممالک کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے دوست ممالک نے بھی امریکا کے یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں کی مخالفت میں خاموشی اختیار کیے رکھی اور کسی نے ایران کا ساتھ نہ دیا۔واضح رہے کہ امریکا نے 2018 میں ایران کے ساتھ عالمی جوہری ڈیل میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور جس کے بعد سے تاحال ایران پر سخت اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں