0

چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی

بیجنگ: چین نے بیجنگ ٹریڈ فیئر میں کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی جو اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں بیجنگ ٹریڈ فیئر ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں مختلف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس سے دنیا کو متعارف کرا رہی ہیں اور جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تاجروں اور عوام نے اسٹالز کا دورہ کیا۔بیجنگ ٹریڈ فیئر کی سب سے خاص بات دو کمپنیوں سینو ویک بائیوٹیک اور سینو فارم کے اسٹال پر کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی تھی۔ سال کے آخر تک تینوں ضروری ٹرائل مکمل ہوجائیں گے اور ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔کمپنی کے نمائندے کے مطابق سینو بائیوٹیک نے ویکسین کی تیاری کے لیے ایک علیحدہ فیکٹری بھی قائم کردی ہے جس میں 300 ملین ڈوزز کی ایک سال میں تیاری ممکن ہوسکے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں