0

چیئرمین نیب نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دیدی

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی انوسٹی گیشنز اور شوگر سبسڈی اسکینڈل کی انکوائری کی منظوری دے دی۔چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشن سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر عاصم مرتضی خان اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر میسرز مورانوفتو ڈولے کو تیل و گیس کی تلاش کے ٹھیکے میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔اجلاس میں بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے علاوہ ٹیکسٹ بورڈ خیبر پختونخوا کے افسران اور محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ کے افسران کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں (12) انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی۔ جن میں بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں 6 الگ الگ انکوائریز، شوگر سبسڈی اسکینڈل میں شوگر ملز کی انتظامیہ اور دیگر، عبدالرحیم خان، ظہور احمد، عظمت علی شاہ اور حمزہ خان، عرش الرحمان، ایڈیشنل کنٹرولر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور دیگر،بنوں شوگر ملز لمیٹڈ کے افسران /اہلکاران،آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے افسران /اہلکاران اور دیگر،سردار خان چانڈیو رکن صوبائی اسمبلی،برہان خان چانڈیو رکن صوبائی اسمبلی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران ہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں