0

مولی اور کھیرے سے تخلیق کردہ جانوروں کی اشکال

ٹوکیو: جاپانی فنکار نے مولی اور کھیرے کو اس انداز سے مرتب کیا ہے کہ ان سے جانوروں کی اشکال والی ڈشیں بنائی ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کردیتی ہیں۔ جاپانی آرٹسٹ نیاپنی تخلیقات کو انسٹاگرام ایپ پر شیئر کیا ہے جو بہت تیزی سے وائرل بھی ہورہی ہیں۔حیمان نامی جاپانی فنکار نے سبزیوں کے ذریعے مختلف ڈشز بناکر ان سے جاپانی ثقافت سے وابستہ مختلف چیزیں بنانے کی کوشش کی۔ صرف یہی نہیں جاپانی آرٹسٹ نے کھانوں کی ان ڈشز سے مختلف جانوروں کی دیدہ زیب شکلیں بھی تخلیق کی ہیں۔فنکار نے اپنی تصاویر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور یہ سب تخلیق کرنے کے لیے اس نے زیادہ تر مولی کا استعمال کیا, تاہم چند تخلیقات میں دیگر سبزیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔اس تصویر میں فنکار نے مولی کے ذریعے مچھلی اور بلی کو انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے اور بلی نے شاندار انداز سے مچھلی پر اپنی گرفت مضبوط کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں