0

یہ دیوقامت ڈیجیٹل کیمرا 3,200 میگا پکسل کی تصاویر کھینچ سکتا ہے

اسٹینفورڈ: امریکی ادارے اسٹینفرڈ لینئر ایکسلریٹر کمپلیکس (سلیک) میں ماہرین نے ایک بہت بڑا ڈیجیٹل کیمرا تیار کرلیا ہے جو 3,200 میگا پکسل (تین ہزار دو سو میگا پکسل) کی تصاویر کھینچ سکتا ہے۔البتہ اسے عام استعمال نہیں کیا جائے گا لیگیسی سروے آف اسپیس اینڈ ٹائم (ایل ایس ایس ٹی) نامی منصوبے کے تحت ایک فلکیاتی رصدگاہ میں نصب کیا جائے گا۔ اس رصدگاہ کا نام ویرا روبن آبزرویٹری رکھا گیا ہے اور اس کی تعمیر آج کل چلی میں جاری ہے۔بات صرف بڑی تصویر کی نہیں بلکہ یہ کیمرا اتنی مدھم چیزوں تک کو دیکھ سکتا ہے جو انسانی آنکھ کی قوتِ بصارت کے مقابلے میں بھی دس کروڑ گنا مدھم ہوں۔ یعنی اس کیمرے کی مدد سے کائنات کی ایسی تفصیلی تصویریں کھینچی جاسکیں گی جو اس سے پہلے کسی فلکیاتی دوربین کے ذریعے ممکن نہیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں