0

سندھ؛ رواں سال اسکول و کالجز میں 30 تا 50 فیصد کورس پڑھانے کا فیصلہ

کراچی: سیکریٹری تعلیم سندھ نے اسکول اور کالج کے لیے کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کرلیا، رواں سال تعلیمی اداروں میں اہم مضامین کا کورس 30 سے 50 فیصد تک پڑھایا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حل نکال لیا، قائم مقام سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو نے اسکول و کالج میں کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کرلیا جس کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو سائنس، ریاضی، سندھی اور انگلش کا 40 فیصد کورس پڑھایا جائے گا جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 50 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبا کو لٹریسی، ریاضی اور جنرل نالج کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائے گا اور اسی ترتیب کے تحت طلبا و طالبات کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔ سال 2021 میں تعلیمی سیشن مئی سے شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں