0

شامی یوٹیوبر نے بچے کی جنس کے اعلان پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کردیئے

دبئی: مشہور یوٹیوبر میاں بیوی نے اپنے دوسرے بچے کی جنس کا انکشاف دبئی کی سب سے بلند عمارت پر ظاہر کیا جس پر پاکستانی روپے میں دوکروڑ تیس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔انس اور اصالہ مروی کینیڈیئن نژاد شامی یوٹیوبر ہیں جو اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی اولاد ان کی بیٹی ہے لیکن اصلہ نے حاملہ ہونے کے بعد دوسرے بچے کی جنس کو چھپائے رکھا اور اس کا اعلان دس سیکنڈ کے ڈسپلے میں دبئی کی بلند ترین عمارت پر کیا گیا ہے جس کے لئے خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔اس وقت اصالہ یوٹیوب پر مشہور ہیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ یوٹیوب پر وی لاگز اور پرینکس کے لیے مشہور ہیں ۔ دوسری جانب یوٹیوب پر ان کے 73 لاکھ سبسکرائبر ہیں اور انسٹا گرام پر بھی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسی بنا پر یہ جوڑا بے تحاشہ رقم کمارہا ہے۔اسی لیے انہوں نے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کے عقبی حصے پر اپنے بچے کی جنس کا اعلان کیا جس میں پہلے کانٹ ڈان شروع ہوا اور اس کے صفر ہونے پر انگریزی میں لکھا نظر آیا کہ یہ ایک لڑکا ہے۔ اس کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں