0

طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل قطر میں ہوگا

دوحہ: طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات کل سے قطر میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والی تاریخی امن مذاکرات تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے اور کئی ماہ تاخیر کے بعد کل بروز ہفتے سے دوحہ میں شرو ع ہو رہے ہیں۔ یہ طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی پہلی ملاقات ہوگی۔افغان حکومت کی 21 ارکان پر مشتمل مذاکراتی ٹیم معصوم ستانکزئی کی قیادت میں کابل سے دوحہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے ٹیم میں عبد اللہ عبداللہ سمیت دیگر وزرا اور ایک خاتون رکن فوزیہ کوفی بھی شامل ہیں جب کہ طالبان کی 21 رکنی کمیٹی کی قیادت مولوی عبدالحکیم کریں گے، ٹیم کے دیگر ارکان میں رہبر شوری کے 13 ارکان بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں