0

متعدد حکومتی شخصیات کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے نے عوام کے ساتھ حکومتی شخصیات کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور متعدد حکومتی شخصیات نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر ایک انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جب ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے نے ایوانوں اور پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔عام عوام کے ساتھ اب حکومتی شخصیات بھی ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ پے درپے ہورہے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑے ہیں اور معصوموں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والوں کے لیے سرعام پھانسی کامطالبہ کررہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے اس دل دہلادینے والے واقعے پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا انتہائی دل دہلا دینے والاموٹر وے سانحہ۔ ایک اور حوا کی بیٹی کی عصمت دری۔ ننھی مروہ اور اب یہ- تمام پارلیمنٹیرینز سے استدا ہے کہ خدارا ان درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہو- اس ٹوئٹ کے ساتھ فیصل واڈا نے سرعام پھانسی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں