0

بیلجیئم کے ایک میئر کا دل 180 سال بعد فوارے سے برآمد

بیلجیئم: لگ بھگ 180 برس تک زبان زدِ عام رہنے والی ایک داستان کی گزشتہ ہفتے تصدیق ہوئی ہے۔ بیلجیئم کے ایک شہر کے مرکزی فوارے کے نیچے سے شہر کے میئر کا دل برآمد ہوا ہے۔بیلجیئم کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے شہر ورویئرس کے مرکزی فوارے کی مرمت کے دوران ایک صندوق برآمد ہوا ہے جس میں سو سال قبل فوت ہوجانے والے میئر پیئرے ڈیوڈ کا دل موجود تھا۔ ایتھانول میں ڈوبا ہونے کی وجہ سے یہ دل بوسیدگی سے محفوظ رہا ہے۔بعض شہری دستاویز میں یہ لکھا ہے کہ اس فوارے کے نیچے میئرکا دل دفن ہے اور بڑے بوڑھے بھی اپنے بچوں کو یہی بتاتے رہے۔ تاہم وقت کی گرد پڑنے سے یہ محض ایک خیالی کہانی بن کررہ گئی جس پر کچھ لوگوں کو اعتبار تھا جبکہ باقی افراد نے اسے ایک داستان قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں