0

ملکی حالات سے پریشان منیب بٹ اپنی بیٹی کیلئے خوفزدہ

کراچی: اداکار منیب بٹ نے ملک کے حالات سے پریشان ہوکر اپنی بیٹی امل کے مستقبل اوراس کی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے کے سانحے سمیت کئی معصوم بچوں، بچیوں اورخواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے واقعات نے پورے ملک کوجھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ پے درپے ہورہے زیادتی کے واقعات پرعوام کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار اداکارمنیب بٹ نے اپنی ننھی بیٹی امل کے لیے بھی کیا۔ انہوں نے ملک میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہرروزصبح اٹھ کراپنی بیٹی کو دیکھتا ہوں محبت سے اطمینان سے بے حد چاہ سے لیکن اب اس میں بے حد خوف بھی شامل ہوگیا ہے سوچتا ہوں کیا یہ خوف ہمیشہ رہے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں