0

مری میں سیاح فیملی پر تشدد کرنے والے 3 مرکزی ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے مری میں سیاح فیملی پر تشدد کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق سیاح فیملی پر تشدد کرنے والے ریسٹورنٹ کے منیجر سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، 10 میں سے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان عدنان عباسی، ذوالفقار علی اور رانا حسنین کو تھانہ مری منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں