0

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور کہیں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔
بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم بھارتی ریاست گجرات سے سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ، بے نظیرآباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں کہیں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں