0

کورونا میں مبتلا ملائکہ اروڑا کی جلد از جلد ویکسین بنانے کی اپیل

ممبئی: کووڈ-19 مثبت آنے پر اپنے گھر میں قرنطینہ ہونے والی معروف آئٹم سانگ رقاصہ ملائکہ اروڑا کورونا ویکسین کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے بے چین ہیں۔کورونا وبا کے دوران سب سے صبر آزما دور قرنطینہ کے دن ہوتے ہیں جب مریض کو اے سمٹومیٹک یعنی بنا کسی علامت کے صرف ٹیسٹ مثبت آنے یا ایسے ملک سے واپسی پر جہاں کورونا کی وبا ہو ٹھہرنا ہوتا ہے۔بالی ووڈ کی مصروف ترین فنکارہ ملائکہ اروڑا بھی ان دنوں کے قرنطینہ کے انہی بوریت بھرے دنوں میں وقت بتا رہی ہیں۔ وہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک گھر ہی میں رہیں گی اور کسی سے نہیں ملیں گی۔ابھی قرنطینہ کو چند ہی روز گزرے ہیں کہ ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کوئی ویکسین نکال دو بھائی، ورنہ جوانی نکل جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والی ایموجیز بھی ڈالیں۔ملائکہ اروڑا نے تو یہ پوسٹ مزاحیہ انداز میں کہی لیکن یہ حقیقت ہے کہ کروڑوں لوگوں کو متاثر کرنے اور لاکھوں افراد کو ہلاک کرنے والے کورونا کے کیخلاف ویکسین کی تیاری اور دستیابی کے لیے ہر کوئی ہی منتظر ہے جس کے سال کے آخر تک تیار ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں