0

تقریبا گیارہ اقسام کی مچھلیاں زمین پر چل سکتی ہیں!

واشنگٹن: مچھلیوں کا زمین پر چلنا گویا ایک مضحکہ خیز تصور لگتا ہے لیکن ایک تحقیق سے ماہرین نے بتایا ہیکہ گیارہ اقسام کی مچھلیاں ایسی ہیں جو یا تو سمندری فرش پر یا پانی سے نکل کر خشکی پر چل سکتی ہیں۔ماہرین نے ایشیا کی مشہور ہل اسٹریم لوچ فش کے ڈھانچوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم جانتے ہیں کہ غاروں میں رہنے والی اینجل فِش بھی ایسی ہی صلاحیت رکھتی ہے۔ماہرین کے مطابق مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور اس کے پیڑو کے پر (فِن) کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے اور اسی کی بنا پر یہ مچھلیاں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ لوچ فش کے دیگر 29 انواع کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ تقریبا 10 یا 11 مزید مچھلیاں ایسی ہیں جو اسی طرح کے خواص رکھتی ہیں اور زمین پر چل پھر سکتی ہیں۔مچھلیوں کے ماہرِ ریکرے رینڈل کہتے ہیں کہ عموما مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور پیڑو کے جوڑ کیدرمیان کوئی رابطہ نہیں ہوتا لیکن پہلے اس کا مطالعہ غاروں میں چلنیوالی اینجل فش میں کیا گیا اب یہ ہِل اسٹریم لوچ مچھلی کے خاندان میں دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں