0

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے روازنہ کی بنیاد پر نئے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 8 ہزار نئے مریض سامنے آئے جو اب تک روازنہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے جب کہ عالمی سطح پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 384 ہلاکتیں ہوئیں۔
سب سے زیادہ نئے مریض بھارت میں رجسٹر کیے گئے جہاں 24 گھنٹوں میں 94 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور 1 ہزار 114 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر برازیل رہا جہاں بالترتیب 33 ہزار اور 20 ہزار نئے مریض سامنے آئے۔ امریکا میں ایک دن میں 383 اور برازیل میں 415 ہلاکتیں ہوئیں۔کئی ممالک میں اس وقت کورونا وائرس کے وبائی پھیلا کی دوسری لہر دیکھنے میں آ رہی ہے مگر کئی شدید متاثرہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک اس وبا کی پہلی لہر بھی اپنی تکمیل کو نہیں پہنچی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں