0

سائٹ ایریا کراچی کی سڑکوں کے لیے 1.37 ارب روپے کی منظوری

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے 1.37 بلین روپے کی منظوری دے دی ساتھ ہی پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سائٹ لمیٹڈ کو منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ انہوں نے وزیراعلی ہاس میں قاسم سراج تیلی کی سربراہی میں سائٹ ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا۔ وفد کے ممبران میں زبیر موتی والا، سلیمان چالا، فرحان اشرفی، جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، عبدالہادی، عبد الرشید شامل تھے جبکہ حکومت کی جانب سے صوبائی وزرا سعید غنی، جام اکرام، ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری صنعت نے اجلاس میں شرکت کی۔صنعت کاروں نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سائٹ کراچی کی سڑکوں کی حالت پہلے ہی خستہ حال تھی اور حالیہ شدید بارشوں سے وہ مزید تباہ ہوگئیں ہیں اور اس وقت سڑکیں استعمال کے قابل نہیں جس کی وجہ سے تیار شدہ سامان کی نقل و حمل ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سائٹ لمیٹڈ کی مالی حالت غیر یقینی ہے کیونکہ اس پر ضرورت سے زیادہ دبا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں