0

موٹروے کیس کا ایک مرکزی ملزم گرفتار، زیادتی کا اعتراف

لاہور: پنجاب پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی پولیس نے موٹروے زیادتی کیس میں ملزم عابد علی کے ساتھی شفقت کو گرفتار کرلیا ہے، جسے خود سے گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کے سالے عباس کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔شفقت کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ وہ واردات کے روز جائے وقوعہ پر موجود تھا۔شفقت کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کرگیا جس کے نتیجے میں پولیس کے ہاتھ حتمی ثبوت آگیا ہے۔ پولیس کے مطابق پورا گینگ ٹریس کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور عابد علی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔شفقت کون ہے ملزم شفقت علی کے کوائف حاصل کرلئے ہیں جس کے مطابق شفقت کا شناختی کارڈ نمبر 3110472448981 ہے، ملزم کے والد کا نام اللہ دتہ اور تاریخ پیدائش 8 اپریل 1997 ہے۔ ملزم کا مستقل اور عارضی پتہ ایک ہی ہے، جس کے مطابق شفقت علی بہاونگر کی تحصیل ہارون آباد چک نمبر 192 سیون آر کا رہائشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں