0

پولیس کے سوا دیگر اداروں کا گرفتاریاں کرنا خلاف قانون ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس کے سوا دیگر اداروں کا گرفتاریاں کرنا خلاف قانون ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر پیش ہوئے اور بتایا کہ عبدالقدوس گھر واپس پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو جسٹس محسن اختر کیانی نے ان سے کہا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد لاپتہ افراد کے کیسز اسلام آباد میں درج ہو چکے، لاپتہ افراد کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں اور دیکھیں یہ لا اینڈ آرڈر کی صورت حال ہے یا کچھ اور ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مسنگ پرسنز کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں