0

پی آئی اے کا انجینئر طیارے سے گرکر زخمی

راولپنڈی: اسلام آباد آئیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا انجینئر جہاز کی مرمت کرتے ہوئے جہاز سے گرا جس کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں، زخمی انجینئر زکریا قریشی کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہا تھا جب کہ انجینئر زکریا کو اندرونی چوٹیں لگی ہیں، علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت خطرے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں