0

کرکٹ کے سونے میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈان نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی سونا کردیا تھا تاہم اب یہ میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 26 ستمبر سے شیڈول سیریز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برسبین کے ایلن بارڈر گراونژ میں میچز کیلیے تماشائیوں کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گراونڈز کا رخ کرنے کے خواہشمند تماشائیوں کو کویڈ کے تمام ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی 26، 27 اور 30 ستمبر کو ہوں گے جب کہ ون ڈے میچز 03، 05 اور 07 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
واضح رہے کورونا صورت حال میں مارچ کے بعد یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں تماشائی بھی میچز دیکھ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں