0

عورتوں کی بجائے مردوں کو تمیز سکھانے کی ضرورت ہے، سارہ خان

کراچی: اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کی جگہ مردوں کو سیکھانے کی ضرورت ہے کہ بات کیسے کرنی ہے کیسے اٹھنا بیٹھنا ہے اور خواتین کو کس طرح دیکھنا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے کراچی پریس کلب پہنچے، جہاں انہوں نے ملک میں زیادتی کے مرتکب ملزمان کو کڑی سزا دینے کے قانون میں بدلا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کو خواتین اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے محفوظ ملک بنانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں سارہ خان، ماہرہ خان، عائشہ عمر، منشا پاشا، یاسر حسین، علی رحمان خان سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی احتجاج میں شریک ہورہی ہوں۔ ہمارے ملک میں عورتیں بالکل محفوظ نہیں ہیں ، عورتیں کیا ہمارے یہاں تو بچے اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ لہذا ہمیں اپنی عورتوں کو سیکھانے کے بجائے مردوں کو سیکھانا چاہیئے کہ عورتوں کو کس طرح سے دیکھنا ہے، کس طرح بات کرنی ہے، کیسے اٹھناہے، کیسے بیٹھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں