0

نوازشریف کو ہم نے نہیں عدالت اور حکومت نے بیرون ملک بھجوایا، مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا نے خود نوازشریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کیا اور آج کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استشنی کی درخواست مسترد ہونے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کی رپورٹس واضح ہیں ہم پاکستان کے عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے بھی لندن سے آئے اور جیل گئے، علاج کرانا ان کا قانونی حق ہے، نواز شریف کے علاج میں تاخیر کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے، وہ علاج کرانے کے بعد واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے تاہم رپورٹس واضح ہیں کہ نواز شریف کی صحت اس وقت اس قابل نہیں کہ وہ پاکستان آئیں۔سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کا اصل نقطہ قانون کی حکمرانی کا ہے، ہم جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، پرویز مشرف کو بھی سزا ہوئی اور ہائی کورٹ نے ان کو بھی ریلیف دیا جب کہ عدالت نے فیصلہ کیا اور نوازشریف کو علاج پر جانے کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں