0

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل 3 روز سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے باعث بڑھکر 115000روپیہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1965 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 115000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98594روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 9000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131روپے68پیسے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں