0

موجودہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین نہ صرف عجلت میں بلکہ نااہلی سے کام کر رہے ہیں اور ایسے بل بنارہے ہیں جو پاکستان کے مفاد اور شہریوں کے خلاف ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہدخاقان نے ایف اے ٹی ایف بل کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جو ترامیم ہم نے حکومت کو دی تھیں وہ رد کی گئیں، اب وہی ترامیم بل میں شامل کر کہ پاس کروائی جارہی ہیں، ہم نے تجویز دی تھی کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جو تفتیش کی جائے گی وہ نیب قانون کے تحت نہ کی جائے لیکن یہ تاثر دینا کہ اس ترمیم سے منتخب اراکین کو فائدہ ہو گا غلط ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج سینٹ سے مسترد شدہ ترامیم بھی مشترکہ اجلاس کا حصہ ہے، حکومتی اراکین نہ صرف عجلت میں بلکہ نااہلی سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے ایسے بل بنائے جو پاکستان کے مفاد اور شہریوں کے خلاف ہیں، موجودہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں