0

پشاور بی آر ٹی کی ایک اور بس میں آگ لگ گئی، بس سروس معطل

پشاور: ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی ہے اور تمام اسٹیشنزعارضی طور پر بند رہیں گے۔
پشاور کے علاقے حیات آباد کے قریب فیڈرروٹس پر بی آرٹی پشاور کی ایک اور بس میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا جب کہ آگ لگنے کے واقعہ میں تمام مسافرمحفوظ ہیں۔دوسری جانب بس میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ترجمان ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی بس سروس معطل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس کی سروس عارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے اور بی آر ٹی بس کے تمام اسٹیشنزعارضی طور پر بند رہیں گے۔ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی جب کہ بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں