0

اگلی عالمی وبا زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کرنے کے باوجود ہم مجموعی طور پر کسی بھی اگلی عالمی وبا کیلیے بالکل بھی تیار نہیں؛ اور یہ بات اگلی کسی بھی وبا کو زیادہ خطرناک اور ہلاکت خیز بنا سکتی ہے۔یہ بات گزشتہ روز وباں اور امراض کے حوالے سے عالمی تیاریوں پر نظر رکھنے والے ادارے گلوبل پریپیئرڈنیس مانیٹرنگ بورڈ (جی پی ایم بی) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہی ہے، جو بذاتِ خود عالمی ادارہ صحت کے ماتحت ادارہ ہے۔جی پی ایم بی کے ارکان میں دنیا بھر سے درجنوں طبی ماہرین شامل ہیں جو مختلف بیماریوں کے علاقائی اور عالمی پھیلا کے علاوہ ایسے انفرادی، اجتماعی، قومی اور عالمی اقدامات پر بھی نظر رکھتے ہیں جو کسی وبا کا پھیلا روکنے کیلیے اختیار کیے جاتے ہیں۔کووڈ 19 کی موجودہ عالمی وبا کے دوران اس ادارے نے مختلف حکومتوں کے عملی اقدامات اور تدابیر کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی ہے جس کا عنوان اے ورلڈ اِن ڈس آرڈر (بے ترتیب دنیا) ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دوسری رپورٹ ہے جبکہ اس سلسلے کی پہلی رپورٹ گزشتہ سال منظرِ عام پر آئی تھی۔اس رپورٹ میں کووڈ 19 کا پھیلا روکنے کیلیے ساری دنیا کیے گئے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں ناکافی، غیر مناسب اور غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔حکومتی ردِعمل پر تنقید کرتے ہوئے اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ ماہرین نے ابتدائی دنوں میں ہی خبردار کردیا تھا کہ ناول کورونا وائرس کی بیماری بہت جلد ایک عالمی وبا میں بدل سکتی ہے لیکن بیشتر حکومتوں نے اس تنبیہ کو نظرانداز کیے رکھا، یہاں تک کہ ان ملکوں میں کووڈ 19 کا پھیلا قابو سے باہر ہوگیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں