0

دوآن الپ کی پاکستان آمد سے متعلق بیان پرمداحوں نے ارمینہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ارطغرل غازی کے دوآن الپ کے پاکستان پہنچنے سے متعلق ارمینہ خان کے بیان پر مداحوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جاود چتن گنر نے پاکستان پہنچنے کا اعلان کیا تو ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک مداح نے اداکارہ ارمینہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکش اداکار کے پاکستان پہنچنے پر آپ کو بھی ان کے استقبال کے لیے جانا چاہیے۔ارمینہ خان نے بھی انسٹاگرام پر مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں دوآن الپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ان کا یہاں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت اچھا گزرے لیکن مجھے کس خوشی میں ان سے ملاقات کرنی چاہیے؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں