0

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک موخر

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک موخر کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا، رف صدیقی سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے آج کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک موخر کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افرد کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔پس منظر؛سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رواں ماہ 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جب کہ فروری 2017 میں ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، کیس میں ملزمان کے خلاف 400 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں