0

موٹروے زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عابد کی بیوی نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا

لاہور: گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا ہے اور کہا ہے کہ عابد کہاں ہے مجھے علم نہیں۔بشری بی بی کا کہنا ہے کہ واقعہ گجر پورہ کے بعد میں خوف کے مارے گھر سے بھاگ گئی، اور مانگا منڈی کے علاقہ میں روپوش ہوگئی، تاہم میں اور عابد اکٹھے گھر سے نہیں بھاگے وہ کہاں گیا مجھے کچھ پتہ نہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کی بشری بی بی سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی بیوی بشری بی بی کو گرفتار کیا تھا۔ بشری بی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیا، بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں