0

کراچی کو کوئی اپنا نہیں سمجھتا، شاہد آفریدی سندھ حکومت پر برس پڑے

کراچی: شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔شاہد آفریدی فانڈیشن (ایس اے ایف) کے زیر اہتمام منگوپیر روڈ کے وانگی گوٹھ میں واقع اسکول میں ایک تقریب کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وانگی گوٹھ اسکول شاہد آفریدی فانڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں رفاہی بنیادوں پر چلنے والے 8 اسکولوں میں سے ایک ہے، یہ 8 سکول گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے تعاون سے چلائے جارہے ہیں۔شاہد آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں، جس تیزی سے شہر کا حجم بڑھ رہا ہے اسی تیزی سے انفراسٹرکچر اور تعلیمی نظام بھی تباہ ہورہا ہے، المیہ یہ ہے کہ کوئی کراچی کو کوئی اپنا نہیں سمجھتا ، کراچی کو اون کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں