0

بطخوں کی راستہ بھٹکنے والے سانپ کو خشکی تک پہنچانے کی تصاویر وائرل

پرتھ: آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں تین بطخوں نے راستہ بھولنے والے سانپ کو اپنی نگرانی میں خشکی تک پہنچایا اور یہ سارا منظر جنگلی حیات کے مشہور فوٹو گرافر نے عکس بند کرلیا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بطخوں نے انتہائی زہریلے ٹائیگر اسنیک کو باقاعدہ پروٹوکول میں لے کر دوبارہ کنارے تک پہنچایا۔ یہ تصاویر گزشتہ ہفتے پرتھ میں واقع وائٹ مین پارک میں مشہور فوٹوگرافر ٹِم کیمپ نے کھینچی ہیں۔فوٹو گرافر نے دیکھا کہ سانپ کو گھنی گھانس میں سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں مل تھا۔ اس پر ٹِم نے سوچا کہ شاید وہ بطخ کو نوالہ بنانا چاہتا ہے لیکن ٹم نے ایسا منظر دیکھا جو شاید ہی اپنی زندگی کسی ماہر نے دیکھا ہوگا۔ٹم کے مطابق بطخوں کو احساس ہوگیا کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں اور نہ ہی بطخوں کا گھونسلہ وہاں موجود تھا۔ یہ سانپ چھوٹے پرندوں اور مینڈکوں کا شکار کرتا ہے اور بطخیں سانپ کے لیے بہت بڑا لقمہ ثابت ہوتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں