0

پی آئی اے کے سعودی عرب میں اضافی کرائے پر سی ای او کا نوٹس

کراچی: پی آئی اے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے سعودی عرب میں زائد کرایوں کا نوٹس لے لیا۔ترجمان پی آئی عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئر لائن کیسعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات کردیں۔انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کر اضافی کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسس کے 84 ہزار روپے ہے، پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ریا کومڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے، کوئی بھی ایجنٹ 4 سے 5 ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84 ہزار کے کرائے میں شامل ہے، ٹکٹ کے پیسے اس سے زیادہ ادا نہ کریں اور اگر اس سے زیادہ کوئی طلب کرتا ہے تو فورا پی آئی اے کو care@piac.aero پر رپورٹ کریں۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات کرکے اجازت کی استدعا بھی کی ہے، ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں با آسانی دستیاب ہوں گی، تمام مسافروں سے جو ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے ان سے درخواست ہے دو دن انتظار کرلیں، بعد ازاں سہل طریقے سے ٹکٹ حاصل کریں، ہمیں ادراک ہے کہ زیادہ تر کرم فرماں کے اقامے 30 ستمبر سے پہلے معیاد پوری کررہے ہیں، اسی لیے ہم نے اضافی پروازیں کی درخواست 20 تا 30 ستمبر کے درمیان کی کررکھی ہے، پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی تیاری مکمل ہے، اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں