0

ویب سیریز چڑیلز پر سرقے کا الزام, ڈائریکٹرعاصم عباسی نے معذرت کرلی

ویب سیریز چڑیلز کے ڈائریکٹر عاصم عباسی نے فرانسیسی مصور کے شاہکار آرٹ ورک کو بلا اجازت اور ان کا نام دیئے بغیر استعمال کرنے پر بالآخر ایک ماہ بعد معذرت کرلی ہے۔ زی فائیو کے چینل زندگی ٹی وی پر ریلیز کی جانے والی پہلی پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ویب سیریز میں کام کرنے والی اداکاروں کی دل کھل کی تعریف بھی کی گئی ہے تاہم سیریز کو اپنے ابتدا ہی میں چربہ کے الزام کا سامنا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ایک ماہ قبل نشاندہی کی تھی کہ چڑیلز میں ایک خاکہ (آرٹ ورک) استعمال کیا گیا ہے جو دراصل فرانسیسی مصور ملیکا فیورے کے السٹریشن کی ہو بہو نقل ہے۔ اس ٹویٹ میں مصور کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں