0

کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں کی منظوری دے دی گئی۔کورونا انجیکشن کی قیمت میں کمی
کابینہ نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی، ماڈل جیل کی تعمیر کے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم، کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی اور کنٹونمنٹ بورڈز کے آئین، جبکہ پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی۔خواتین و بچوں کے تحفظ کا بل اجلاس میں وفاقی کابینہ کی کارروائی کی آٹومیشن پر بریفنگ دی گئی اور اوگرا کے ممبر آئل کی تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔ بابر اعوان اور شہزاد اکبر نے خواتین و بچوں کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے پر بریفنگ دی۔جنسی مجرمان کو سخت سزائیںوزیراعظم نے کہا کہ بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانونی سازی میں لایا جائے، عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں