0

بھارتی فوج جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: 24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 31،30 جولائی کو نیلم ویلی میں کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا، آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناتا ہے۔بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کلسٹر ایمونیشن کا استعمال ممنوع ہے، بھارتی فوج بچوں اور معصوم شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سال رواں میں بھارت نے 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں جس میں 18 شہری شہید اور 185 زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے جب کہ پاک فوج صرف بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں