0

بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی بڑھارہا ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنے اندورنی مسائل سے نظر ہٹانے کے لیے ایل او سی پر تنا میں اضافہ کر رہی ہے۔اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرے کو ایک سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے، اس دوران سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی، بزرگوں اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اور پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں نوجوانوں کی بینائی چھین لی گئی، بھارتی افواج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ماورائے عدالت قتل کیا۔پاکستان نے 18 جولائی کو تین کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، دو ماہ گزر جانے کے بعد بھارتی فوج نے اپنے بیان میں تین کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا اعتراف کیا، پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارتی فوج کا بیان مظالم اور جرائم کا اعتراف ہے، بھارتی فوج کے سنگین جنگی جرائم کا جوڈیشل انکوائری کے تحت تحقیقات ہونی چاہیے، پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا خاتمہ کرے، ، پاکستان ترک صدر اردوگان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنے کو سراہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں