0

جب کوڑیوں کے بھا خریدی ہوئی اشیا ایک خزانہ ثابت ہوئیں

کراچی: خدا جب مہربان ہوتا ہے تو انتہائی کم قیمت کی اشیا کے روپ میں بھی لوگوں کو خزانہ عطا کرتا ہے۔ ایسے واقعات دنیا بھر میں رونما ہوتے رہے ہیں۔ اس فیچر میں ہم چند ڈالروں میں خریدی گئی ایسی اشیا کا دلچسپ احوال پیش کررہے ہیں جو بعد ازاں لاکھوں بلکہ کروڑوں روپوں میں بھی فروخت ہوئیں۔باورچی خانے کی پینٹنگ 66 لاکھ ڈالر کی نکلی فرانس میں ایک بیوہ خاتون نے گھر منتقلی کے دوران پرانا کاٹھ کباڑ فروخت کرنے کا اعلان کیا۔ ان کی دعوت پر نیلام گھر کے ایک ماہر نے بھی گھر کا جائزہ لیا تو ان کی نظر باورچی خانے میں لگی ایک تصویر پر گئی تو معلوم ہوا کہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام کے ان ایام کی تصویر ہے جب انہیں عیسائی عقائد کے مطابق مصلوب کیا جارہا تھا۔
اطالوی فنکار سیمابے نے اس سلسلے کی 11 پینٹنگ بنائی تھی اور ان میں سے یہ والی پینٹنگ روس سے فرانس پہنچی تھی۔ اس کی قیمت چالیس لاکھ سے 66 لاکھ ڈالر کے درمیان لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں