0

علی ظفر نے ماضی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ماضی کی کچھ حسین یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اداکار و گلوکار علی ظفر نے انسٹا گرام پر کچھ حسین یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے بچپن سے لے کر اب تک کامیابی حاصل کرنے کے طویل سفر کی یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کی ہے۔پہلی تصویر علی ظفر کے بچپن کی ہے جس میں وہ کسی باغ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شاید میں اس وقت تین سال کا تھا اور یہ تصویر میرے والد صاحب نے کھینچی تھی۔
دوسری تصویر میں علی ظفر روایتی چائنیز سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں فینسی ڈریس کے مقابلے میں چائنیز سوٹ پہنا ہوا ہوں کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ میں چائنیز لوگوں سے مشابہت رکھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں