0

مولانا سے لیکر بلاول تک سب اپوزیشن رہنما آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، شیخ رشید

فیصل آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کر چکے ہیں اور جلد مولانا کی ملاقات کا وقت وجگہ بتادوں گا۔فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میری بات سے ادھم کیوں مچ گیا، کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات نہیں، مولانا سے لے کر بلاول تک سب اپوزیشن رہنما آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے تنہا ملاقات کر چکے ہیں، جلد مولانا کی ملاقات کا وقت اور جگہ بتادوں گا۔نواز شریف نے اداروں کو للکار کر خود اپنی قبر کھود لی یخ رشید کا کہنا تھا کہ کون سا سیاسی لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ آرمی چیف سے نہیں ملتا میں اب ہر شہر میں ایسے ایک لیڈر کو بے نقاب کروں گا، سابق گورنر سندھ محمد زبیر 36 سال سے جنرل باجوہ سے نہیں ملے تھے اب درخواست کرکے آرمی چیف سے ملاقات کی اور نواز شریف اور مریم نواز کا کیس لڑا، نواز شریف کا ایک سال سے ٹویٹر اکانٹ بھی اسی لئے بند تھا کہ شاید جان بخشی ہو جائے، نواز شریف نے اداروں کو للکار کر خود اپنی قبر کھود لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں