0

ابھی صرف ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے فون ڈیٹا لیک کیا تو قیامت آجائے گی، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے ان کا فون کا ڈیٹا لیک کیا تو قیامت آجائے گی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن کو ایک اور وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی صرف ملاقاتوں کا ذکر کیا، ان کا فون ڈیٹا لیک کیا تو قیا مت آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر جندال کی تقریر تھی، مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا اور اب بھی مروائیں گی، دھرنا ہو گا نہ استعفے ہوں گے، یہ لوگ کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی نہیں لائیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کرپشن سے جو گند پھیلا ہے اسے وزیراعظم عمران خان ختم کریں گے۔ انہوں نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں