0

تمام ہمسایہ ممالک بھارت کی شیطانیوں کا شکار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان سب مودی کے ہندوستان کی شیطانیوں سے متاثر ہیں۔
بھارت میں 11 پاکستانی ہندوں کے قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جودھ پور میں بچوں سمیت 11 معصوم پاکستانیوں کو پرسرار ہلاکت ہوئی، یہ پاکستان کے بچے اور پاکستان کی خواتین تھیں، ان کے بھارت جانے سے رشتہ ختم نہیں ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہندوستان میں جو زیادتی ہوئی اس پر بھارتی حکومت کا سلوک نامناسب ہے، پاکستانی ہندں کو مجبور کیا جارہا تھا کہ وہ آر ایس ایس کا حصہ بنیں، ان کے انکار پر پاکستانی ہندں کا قتل کیا گیا، ہندو خاندان کی ایک بیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف بیان دینے اور کام کرنے پر مجبور کیا گیا، عالمی برادری بھارتی حکومت کے مظالم کا نوٹس لے، اور پاکستان کے شہریوں کا ناحق خون جو ہندوستان میں بہا، بھارت اس کا جواب دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں