0

سائنس فکشن فلموں جیسا کورونا ہیلمٹ صرف 23 ہزار روپے میں دستیاب

یوٹاہ: کورونا وبا میں لوگ صرف مہنگے فیس ماسک ہی نہیں بیچ رہے بلکہ اب ایک کمپنی نے کورونا ہیلمٹ بھی پیش کردیا ہے جو سائنس فکشن فلموں میں خلائی مسافروں کے مخصوص ہیلمٹ جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس کی قیمت بھی خلائی یعنی 199 ڈالر ہے جو 23 ہزار پاکستانی روپے جتنی بنتی ہے۔اس ہیلمٹ کا باقاعدہ نام مائیکرو کلائمیٹ ایئر جسے ایک امریکی انجینئر مائیکل ہال نے ایجاد کیا ہے اور اب وہ اسے اپنی کمپنی ہال لاجک کے پلیٹ فارم سے فروخت کررہے ہیں۔ویب سائٹ پر اس کی کئی خوبیاں گنوائی گئی ہیں۔ مثلا یہ کہ اسے پہن کر آپ آسانی سے سانس لے سکتے ہیں اور آپ کو گھٹن کا احساس نہیں ہوتا؛ جبکہ سانس لیتے دوران آپ کی ناک اور منہ سے خارج ہونے والے آبی بخارات اس کے مضبوط اور شفاف شیشے کو نہیں دھندلاتے۔پہننے والے کو صاف ستھری اور تازہ ہوا کی فراہمی جاری رکھنے کیلیے اس میں ایک عدد ننھا منا وینٹی لیٹر بھی نصب ہے جو ایک مرتبہ چارج ہوجانے کے بعد مسلسل چار گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں