0

عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں نہیں کھیلنے دیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھیلنے نہیں دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 اور18 کے درمیان ملک میں معیشت اچھی تھی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 اور20 میں پاکستان نے 6 فیصد سے ترقی کرنی تھی، (ن) لیگ توانائی ،معیشت، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں بھی کامیاب ہوئی، 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی بناکر ریکارڈ بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے وسائل فراہم کئے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی جادو منتر سے اقتدار میں آئی، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ایک جماعت کو حکم پر مسلط کردیا گیا، ایک سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ اب معاشی ترقی منفی ہوگئی ہے، وسیم اکرم پلس کی صورت پنجاب سے انتقام لیا جارہا ہے، وسیم اکرم پلس نے ترقی کے سفر کو ریورس لگا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں