0

کورونا؛ نجی اسکولز کا طلبہ کو فیس میں رعایت اور اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ

کراچی: پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے طلبہ کو ممکنہ حد تک فیس میں رعایت اور اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی پریس کلب میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی باہمی مشاورت اور معاونت سے تعلیمی ادارے کھولے جانے کے لئے جو موڈیفائیڈ SOPs جاری کئے گئے ہیں وہ تمام تعلیمی اداروں کو اس تاکید کے ساتھ بھیجے گئے ہیں کہ ان SOPs پر انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام بچے گھر سے ماسک پہن کرآئیں گے، اسکولز کا تمام اسٹاف بھی تمام وقت ماسک پہنے گا، بچوں کے داخلے کے وقت ٹیمپریچر چیک کیا جائے گا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے گا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اسکولز بچوں کو شفٹ میں یا متبادل دنوں میں بلائیں گے، اسکولز کی عمارتیں اور کلاسز، رومز ڈس انفیکٹ کروائے جاچکے ہیں اور مزید ڈس انفیکٹ کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں