0

آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج آمنے سامنے، مسلح جھڑپ میں ہلاکتوں کا خدشہ

نگورنو کاراباخ: سویت یونین سے آزاد ہونے والی مغربی ایشیائی ریاستوں آرمینیا اور آذربائیجان کی افراج کے مابین متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان مسلح جھڑپیں متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں ہو رہی ہیں جو کہ آزاد جمہوری ملک ہے اور باضابطہ طور پر آذربائیجان کا علاقہ ہے تاہم آرمینیا اور دیگر عالمی قوتیں اسے تسلیم نہیں کرتیں۔نگورنو کاراباخ نامی خطے کے صدر آرائیک ہاروتیونیان نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی دستوں کو حرکت میں لاتے ہوئے مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعوی کر رہی ہیں۔روس نے تازہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین کشیدگی میں کمی اور حالات میں بہتری کے لیے حملے بند اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں