0

ملکہ برطانیہ کا شادی کا جوڑا نمائش کے لیے پیش

لندن: ملکہِ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا وہ یادگار اور دیدہ زیب لباس جو ان کی پوتی شہزادی بیٹرس نے بھی اپنی شادی پر پہنا تھا اب عوام کے لیے ونڈسر پیلس میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادی بیٹرس نے رواں سال جولائی میں اپنی شادی کی سادہ سی تقریب میں اپنی دادی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا وہ لباس پہنا تھا جو ملکہ برطانیہ نے پہلی بار 1962 میں پہنا تھا اور 58 سال بعد پوتی نے پہنا۔ اس لباس کی تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کو نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔اس لباس کو ونڈسر پیلس میں نمائش کے لیے رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس لباس کو برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں منفرد حیثیت حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ یہ ملکہ برطانیہ کا واحد لباس ہے جو ان کی پوتی نے عروسی جوڑے کے طور پر استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں