0

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کیعلاقے شکئی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نائٹ پٹرولنگ کی جس پر دہشت گردوں نے پیٹرولنگ دستوں پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں