0

کورونا وائرس؛ وفاقی حکومت کی کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تجویز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کے اجلاس میں کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز سے آگاہ کیا گیا۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک سے تشخیص ہونے والے 747 کیسز میں سے 365 کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس صورت حال میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے متاثرین کی فوری تشخیص، رسائی اور صحت سے متعلق ضابطوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون کی ضرورت پر زور دیا۔سیکریٹری صحت سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ انتظامیہ مرض کے پھیلاو کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ وائرس کے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں