0

حفیظ، ملک اور وہاب سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کا کنٹریکٹ ٹھکرادیا

لاہور: محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکرادیا۔محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے صرف ایک ماہ کے معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت وہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے اور صرف 20 اکتوبر تک پی سی بی کی پالیسیوں کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش ہیں، اس لیے انہوں نے بورڈ حکام کے سامنے کنٹریکٹ ڈرافٹ کو من وعن تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔قومی کرکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں بورڈ کا کنٹریکٹ منظور نہیں جب تک ہماری شرائط پر مبنی ڈرافٹ نہیں بنے گا، ہم اس پر دستخط نہیں کریں گے۔ اگر بورڈ کو یہ منظور نہیں تو پھر ہم گھر جانے کو تیار ہیں۔ کرکٹرز کے سخت رویے کو دیکھ کر ڈرافٹ میں فوری طور پر ترمیم کی گئی اور میچز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کرکٹرز نے اس پر دستخط کرکے بورڈ حکام کے حوالے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں